اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی حکومت نے شاہی نظام بچانے کیلئےبرطانیہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ عالمی امور کے معروف پاکستانی تجزیہ نگار صفدر رضا نے ریڈیو تہران سے گفتکو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مفادات کی جنگ ہے اور امریکہ نے قطر میں اپنا فوجی اڈہ قائم کیا اور اب برطانیہ نے بحرین میں اپنا فوجی اڈہ قائم کرنے کیلئے معاہدہ کیا اور اس طرح اس چھوٹے سے ملک کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بحرین میں جس سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ انسانی حقوق کے دعویداروں کو صرف اپنے مفادات عزیز ہیں اور وہ انسانی حقوق کے مسئلے کو صرف ایک حربے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ صفدر رضا نے خلیج فارس کے ملکوں پر امریکہ اور برطانیہ کی فوجی یلغار پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی عوام نے اس معاہدے کے خلاف احتجاج کرکے بتا دیا ہے کہ وہ اس معاہدے کے خلاف ہیں اور وہ اپنے ملک کو بڑی طاقتوں کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169